بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس، پاکستان کی سیاست ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگئی

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الٰہی بخش سومرو نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے انجام دیں۔ ان کے انتقال سے پاکستان کی سیاست ایک مدبر اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔