بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام گرینڈ جرگے میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے، اسلام آباد میں سرکاری سرگرمیاں معطل

پشاور(ممتازنیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والے گرینڈ جرگے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے۔

انجینئر امیر مقام نے گرینڈ جرگے میں شرکت کے پیش نظر اسلام آباد میں اپنی تمام سرکاری سرگرمیاں معطل کر دیں۔ یہ گرینڈ جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی تجویز پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔