اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویز مستردکردی۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نےکہا کہ وسیع البنیاد مذاکرات کاشوشہ، ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔ فرخ حبیب نےکہا کہ غریب عوام پرعذاب بن کرنازل ہونے والوں نے ملک میں سیاسی و معاشی افراتفری کی بنیاد ڈال دی ہے، تیل، بجلی اورگیس کو40 سے45 فیصد مہنگا کرکے معیشت چلانے کے مضحکہ خیزدعوے کررے ہیں، ان کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفشری صحت،معیشت اور تعلیم وصنعت نہیں مقصود چپڑاسی ہے۔
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویز مستردکردی








