اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 7 جون 2022 کو ہونے والے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مراسلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھجوا دیا۔ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 7 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے اب 9 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے ہارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض اختیارات کو بروےکار لاتے ہوئے کی ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل،اب9جون کو ہوگا








