اشک آباد: صدر آصف علی زرداری2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔
اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت دورے کے دوران ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
صدر زرداری2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے







