بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابو سر ٹاپ، دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی نعش برآمد

بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی نعش برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق دو روز قبل بائیکر کی نعش مانسہرہ جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق بائیکر کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاہور سے تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد واپسی پر موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گری ہے، جبکہ نعش کھائی سے نکال کر مانسہرہ روانہ کردی گئی ہے۔