بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دفتر خارجہ کی غیرملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں ایک خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات اٹھائے ۔
خط میں کہا گیا کہ ایس سی او اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے پر غور کریں، غیر ملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔
خط میں کہا گیا کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں، وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔