اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈنر لینے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ الوداعی ڈنر پر 20 لاکھ سے زائد کا خرچ آتا ہے۔
مراسلے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے فُل کورٹ ریفرنس کے لیےاٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیاتھا جس کے مطابق فُل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے 10 بجے ہوگا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معذرت کرلی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت







