بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کااسلام آباد کا دورہ ،ایس سی او  سربراہ اجلاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) سربراہ اجلاس کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔