اسلام آباد:مسلم لیگ( ن کے رہنماسینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ آئینی ترامیم اب ایس سی اواجلاس کے بعدہی ہوں گی، نیوزکانفرنس میں مولانافضل الرحمان مطمئن نظرآئے،امیدہے ان کا ووٹ مل جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ہمارے اولین مسودے پر مولانا کے اعتراضات تھے ،مولاناکے ابتدائی اعتراضات پر ہم نے اسی وقت تراش خراش کرلی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مولاناکے ووٹ بھی چاہئیںاور ان کا ساتھ بھی چاہئے ،مولاناکاساتھ استحکام کے لیےضروری ہے آج کی نیوزکانفرنس میں مولانافضل الرحمان مطمئن نظرآئے ہیں ،امیدہے کہ ان کے ووٹ ہمیں مل جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک مسودہ حکومت کاہے اور ایک پیپلزپارٹی کاہے ،جے یوآئی ،پیپلزپارٹی اور حکومت کے مسودات قریب آچکے ہیں ،میراخیال ہے ہمارے بنیادی جھگڑتحلیل ہوچکے ہیں،مولانااب یہ نہیں کہ آئینی عدالت نہیں ہونی چاہئے اس وقت بنیادی طور پر مولانااور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، آئینی عدالت اور ججزتقرری پر پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور مولانامتفق ہیں، ہم پرامیدہیں کہ آئندہ چندروز میں مسودے کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔عرفان صدیقی نے کہاکہ مولاناجو نوماہ کی بات کرتےہیں اس کے پیچھے مشرف کے نوسال کا ملبہ تھا۔انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم اب ایس سی او اجلاس کے بعد ہی ہوں گے اس سے پہلے لانے کا وقت نہیں رہا۔
آئینی ترامیم: مولانا مطمئن نظرآئے،امیدہے ووٹ مل جائے گا،عرفان صدیقی







