بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی اوپر پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج غیرمنطقی فیصلہ

اسلام آباد (طارق محمودسمیر) پی ٹی آئی نے   15 اکتوبر کو اسلا م آباد کے ڈی چوک پر عین اس وقت احتجاج کرنے کااعلان کردیاجب شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس
شروع ہونے جارہاہے اور جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی ایس سی او کے اجلاس کے موقع پر احتجاج سے گریزکامشورہ دے رہے ہیں، ،پی ٹی آئی اس غیرمتوقع اعلان پرحکومت کی طرف سے شدیدردعمل سامنے آیاہے، حکومت وزراء نے کہا کہ 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کااعلان انتہائی قابل مذمت عمل ہے،  پاکستان میں طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے، ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا ئاعظم اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں،  اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے، تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہوں گے، ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی انتہائی قابل مذمت ہے ،   حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کیخلاف کام کر رہی ہے، تحریک انصاف کا ایجنڈا کیا ہے؟ پی ٹی آئی کے احتجاج کایہ اعلان بظاہرایس سی او کوسبوتاثرکرنے کے مترادف اور اس جماعت کے قومی مفاد کے منافی کام کرنے کاایک اورثبوت ہے 2014 میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنیمیں چینی صدر کوپاکستان کا دورہ ملتوی کرناپڑاتھا اور ان کے دورے کے التو ا ء کے نتیجے میں سی پیک جیسااہم منصوبہ تاخیرکاشکارہواتھا،علاوہ ایسے احتجاج کے اس اعلان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی طرف سے گرینڈ جرگیکے انعقاد کے بعد سیاسی کشیدگی میں کمی کی جو امیدپیداہوئی تھی وہ بھی دم توڑ رہی ہے،علی امین کی طرف سے گرنیڈجرگے میں  وفاقی حکومت کو مدعو کئے جانیپرجہاں مختلف حلقے خوشگوار حیرت میں مبتلاتھے وہیں ان کے اس اقدام کو سراہابھی جارہاتھااور اسے صوبے میں امن وترقی کے حوالے سے ایک اچھی پیشرفت قراردیاجارہاتھا،گوکہ 15 اکتوبرکو احتجاج کے اجلاس کے فیصلے میں علی امین گنڈاپورشامل نہیں تھے تاہم ان کی جماعت کے احتجاج کے اعلان کے بعد علی امین گنڈاپورکے لیے بھی مشکل صورتحال پیداہوئی ہے ،امیدہے کہ علی امین گنڈاپوراس معاملے اپنی پارٹی قیادت سے بات کریں گے اور ایس سی او جیسے اہم فورم پر احتجاج نہ کرنے پراسے قائل کریں گے اسی طرح مولانافضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو بھی اس ضمن میں کرداراداکرناچاہئے کیونکہ یہ قومی وقار اور ساکھ کا معاملہ ہے۔