بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا اخباری صنعت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا ۔وزیراعظم شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی (اے پی این ایس) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 30 جون تک سابق حکومت کے تشہیر ی واجبات ادا کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی دور کے اخبارات اور تشہیری کمپنیوں کے حکومتی واجبات ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام میں یقین نہیں رکھتے، اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخ میں مناسب اضافہ کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے، اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اضافی ریلیف بھی فراہم کریں گے۔ملاقات میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی فہدحسین بھی موجود تھے جبکہ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد میں سیکریٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی بھی شامل تھیں۔