اسلام آباد: (ممتاز نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معزز غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں احتجاج کی کال دے کر ڈی چوک پر تماشا لگانے ، بدامنی پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنےسے پہلے ، پی ٹی آئی اتنا بتا دے کہ کیا اس پاکستان اور یہاں کے عوام سے اس کا کوئی رشتہ ناتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو وہ سیاست کے پردے میں وہی کچھ کیوں کر رہی ہے جو دہشت گردی کو ہتھیار بنانے والے ریاست دشمن عناصر کر رہے ہیں؟
احتجاج کی کال ،پی ٹی آئی کا پاکستانی عوام سے کوئی رشتہ ناتا ہے یا نہیں ،عرفان صدیقی







