بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی بیرسٹر گوہر پر برہم

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد مسئلہ بن گیا ہے، پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر مسلسل دوسری بار کور کمیٹی اجلاس بلا کر خود شریک نہ ہوئے۔
کور کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئینی ترامیم اور احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو ہونا تھی۔کور کمیٹی اجلاس کے 31 شرکا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا انتظار کرتے رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آج 4 بجے کور کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا تھا، لیکن کور کمیٹی کے ممبران نے بیرسٹر گوہر کی عدم شرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران نے کہا کہ کل رات 11 بجے بلائے گئے اجلاس کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا، لیڈرشپ کا یہ رویہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اچانک مصروفیت کا بتا کر شرکت نہ کی۔