اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں، آپ رانا ثناءاللّٰہ کی دی گئی سکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی اُن کی حفاظت کرے گی۔