پاکستان کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش(arslan ash) نے لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء میں آٹھویں بار ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں کھیلی گئی ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء کے فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

یہ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد انہوں نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
2023 🏆
2024 🏆
2025 🏆
2026 🏆Arslan Ash wins TEKKEN 8 at #Evo2026, claiming his 4th Evo Las Vegas Championship in a row and bringing his total up to 8. pic.twitter.com/qOS84UOR1T
— Evo (@Evo) June 29, 2026
یہی نہیں مجموعی طور پر ارسلان ایش کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد 8 ہو گئی ہے جو کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔
مزیدپڑھیں:مشہور بھارتی اداکار جوڑے میں طلاق ہوگئی، وجہ بھی سامنے آگئی
8x EVO Champion. Alhamdulillah. ❤️🏆🇵🇰 pic.twitter.com/3Trv5va53E
— Twis | Arslan Ash (@ArslanAsh95) June 29, 2026
واضح رہے کہ انہوں نے 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا سیکھا اور بعد ازاں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ارسلان ایش کو 2019ء میں دنیا کے بہترین ای اسپورٹس کھلاڑی کا اعزاز بھی مل چُکا ہے اور گزشتہ کئی برس سے وہ ای اسپورٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بہترین کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔








