بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف اداکارہ سُکینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ سکینہ خان نے امریکہ میں منعقدہ ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، سکینہ خان نے اپنی شادی پرروایتی سرخ اور سنہرے رنگ کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا۔

جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیراونی کا انتخاب کیا،سوشل میڈیا پر انکے برائیڈل لک اور خوبصورت میک اپ کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

شادی کےخوبصورت بندھن میں بندھنے کےساتھ ہی یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ سکینہ خان اب کچھ عرصے کےلیےشوبز انڈسٹری سے وقفہ لےرہی ہیں تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دے سکیں۔

مزید پڑھیں:کیمبرین پیٹرول 2026 میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل اپنے نام کر لیا

شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعدمداحوں اور شوبزشخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔