بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں روایتی کنیتوں کی مقبولیت میں کمی، خان، احمد اور علی ٹاپ 10 میں شامل

برطانیہ میں روایتی کنیتوں کی مقبولیت میں تیزی سے تبدیلی آنے لگی،خان، احمد اور علی جیسی کنیتیں نوزائیدہ بچوں میں مقبول ترین کنیتوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں، ٹیلر، براؤن اور جانسن جیسی روایتی کنیتوں کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کےمطابق دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار میں انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی کنیتوں کے رجحانات میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے۔ 1996 میں سمتھ، جونز اور ولیمز سب سے زیادہ عام کنیتوں میں شامل تھیں۔

تازہ اعدادوشمار کےمطابق نوزائیدہ بچوں میں سب سےزیادہ مقبول کنیتوں کی فہرست میں سمتھ پہلے،خان دوسرے، احمد تیسرے اور علی چوتھے نمبر پر ہیں،فہرست میں حسین،سنگھ، پٹیل اور کور جیسی کنیتیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ تین دہائیوں میں خان،احمد اور علی کی مقبولیت تقریباً دوگنی ہوگئی،جبکہ سنگھ اورکورکےاستعمال میں پانچ گناتک اضافہ ریکارڈکیاگیا،دوسری جانب جونزکی مقبولیت میں 43 فیصد کمی ہوئی،جبکہ سمتھ نام کی حامل بچوں کی تعداد 7 ہزار 276 سے کم ہوکر 4 ہزار 102 رہ گئی۔

اعدادوشمار کےمطابق 2025 میں بچوں کےلیے 23 ہزار 400 سے زائد مختلف کنیتیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ تین دہائی قبل یہ تعداد 21 ہزار 600 سے زائد تھی۔ گزشتہ برس ایک ہزار سے زیادہ بچوں کو صرف 23 مختلف کنیتیں دی گئیں، 1996 میں ایسی کنیتوں کی تعداد 57 تھی۔

مزید پڑھیں:معروف اداکارہ سُکینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیےمحمد مسلسل تیسرے سال مقبول ترین نام رہا، اور 2025 میں 5 ہزار 957 لڑکوں کا نام محمد درج کیا گیا۔