بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فوج کی مدد سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے کا عمل جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کی مدد سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج آگ بجھانے کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔آرمی ایوی ایشن کے دوہیلی کاپٹروں نے متاثرہ علاقے کے اوپر پروازیں کیں اور ممبئی بکٹس (ڈول) کے ذریعے آگ بجھانے کے لئے پانی گرایا۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جارہی ہیں۔