کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں میں مختلف تنطیوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے پولیس نے کراچی پریس کلب آنے والے تمام راستے سیل کردیے۔
پولیس نے تین تلواور اور کلفٹن کے تمام داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کردیے۔ پولیس نے بتایا کہ دفعہ 144 کے پیش نظرراستے سیل کیے۔
دوسری جانب ٹول پلازہ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے مرکزی شاہراہوں بشمول ایف ٹی سی کے پاس ناکا لگا لیا۔ کئی مقامات پر ناکے اور راستے سیل ہونے ہونے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود دو ریلیوں کے انعقاد اعلان کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے خلاف سندھ رواداری مارچ اور پولیس کے حق میں ناموس رسالت مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت تین تلوار اور کراچی پریس کلب آنے والے تمام راستے سیل کردیے ہیں،انتظامیہ نے شہر میں پانچ روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے ہر قسم کے جلسے،جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔







