بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال واپس لینے کی شرط رکھ دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی  ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک اہم سرخواست بھی بھیجی گئی  ۔
 سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔
وزارتِ داخلہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست بھی موصول ہوئی جس میں بیرسٹر علی گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی درخواست کی گئی ہے۔
 درخواست میں کہا گیاآخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی، بانی چیئرمین سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کی تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت کی گئی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا  ۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے شنگھائی کانفرس کے دوران پی ٹی آئی کی احتجاج پر کڑی تنقید پر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاایس سی او کانفرسن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔
 ان کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ہے، ڈاکٹر کوان کے پاس بھیجا جائے اورہمارا بانی سے رابطہ کرایاجائے۔
  اسد قیصر نے کہا کہ آئین میں ترامیم کے لیے اغوا برائے ووٹ ہورہا ہے، حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، قانون سازی کی مخالف نہیں لیکن جبرکےساتھ کسی قانون کو نہیں مانتے۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جب کہ رات بھر مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن قیادت روپوش ہوگئی