بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کو بلاول بھٹوکاٹیلی فون، جے یو آئی سے آئینی ترمیم پرپیشرفت سے آگاہ کیا

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا
 بلاول بھٹو زرداری اورنوازشریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔
 ٹیلی فونک رابطے میں 26 ویں آئینی ترمیم پرسیاسی جماعتوں کےاتفاق رائے پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ چندروزقبل
  نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں آئینی ترامیم پر اتفاق کیاگیاتھا۔
 نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری پنجاب ہاؤس پہنچے تھے۔