اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) میں کرپشن روکنے کے لیے تعینات کئے جانے والے ایف آئی اے افسران ڈسکوز سے ہی مل گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے پاور ڈویژن کو خط لکھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خط میں کہاگیاکہ ڈسکوز میں بدانتظامی اور کرپشن دائمی مسئلہ رہا ہے، ڈسکوز میں کرپشن روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ مؤثر نگرانی کے لیے ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران تعینات کیےگئے۔
خط میں کہا گیا کہ ابھی تک ایف آئی اے افسران کو ڈسکوز میں لگانےکے مطلوبہ فوائد نہیں مل سکے۔
اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن تحقیقات کریگی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر شامل ہیں۔
ڈسکوزمیں کرپشن روکنےکیلئے تعینات ایف آئی اے افسران انہی سے مل گئے







