لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دے دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دی گئیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں ایس سی او کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی سیکیورٹی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد کانفرنس سے متعلق سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی ۔
وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کو ایس سی او اجلاس کی سکیورٹی بارے اہم ہدایات







