اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ چارسال کی خرابیاں ایک ماہ میں نہیں ٹھیک ہوسکتیں،وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرزسے گرینڈڈائیلاگ کی بات کی ہے،چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی شامل ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کے پاس پٹرولیم کی قیمتیں بڑھائے کے علاوہ اور کوئی چوائس نہیں تھی ، عمران خان کو چاہتے تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر تنقید کرتے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز نے تمام سٹیک ہولڈرزسے گرینڈڈائیلاگ کی بات کی ہے،سٹیک ہولڈرز میں فوج اور عدلیہ بھی شامل ہیں، چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی بھی شامل ہو،امید ہے وزیراعظم اس ڈائیلاگ میں سب کو مدعو کریں گے ۔ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کا جو بھی فیصلہ تھا وہ میرا بھی ہے، اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،حکومتی فیصلوں کی اونرشپ سب پاکستانیوں کو لیناپڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے بجلی میں ایک میگاوٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا، سیاست اپنی جگہ اورملک کا مفاد اپنی جگہ ہے،چارسال کی خرابیاں ایک ماہ میں نہیں ٹھیک ہوسکتیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نہ ہرایک پر مقدمہ کیا لیکن کچھ بھی ثابت نہ کرسکے۔
چارسال کی خرابیاں ایک ماہ میں نہیں ٹھیک ہوسکتیں، شاہد خاقان عباسی








