بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی بی جے پی ترجمان کی جانب سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ؐکی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، تمام مسلمان نبی کریم ؐ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔