اسلام آباد: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کاوزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، مسلح افواج کے دستوں نے مہمان کو گارڈ آف آنر دیا شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس سے پہلے لی چیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نورخان ایئربیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا، گل دستے پیش کیے گئے، توپوں کی سلامی دی گئی۔ واضح رہے کہ11 سال میں کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔
چینی وزیراعظم کا پی ایم ہاؤس آمد پر پُرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر دیاگیا







