اسلام آباد: شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات







