بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا، برکھا دت

اسلام آباد: بھارت کی معروف صحافی برکھا دت نے کہا ہےکہ نوازشریف نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا، کہا جلد مل بیٹھ کر بات کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بہت جلد ملاقات ہوگی
ایس سی او اجلاس کے موقع پر لاہور میں بھارت کی معروف صحافی برکھا دت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے دوران نوازشریف نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا، نوازشریف نے امید ظاہر کی کہ ہمیں جلد ہی مل بیٹھ کر بات کرنے کا موقع ملے گا۔
ان کاکہناتھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ ہمارے تعلقات بہتر ہونے چاہیے تھے، میں بھارت سے اچھے تعلقات کا حامی رہا ہوں، بڑا اچھا ہوتا کہ مودی بھی پاکستان آتے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بہت جلد ملاقات ہوگی۔
ایس سی او اجلاس کے موقع پر لاہور میں بھارت کی معروف صحافی برکھا دت کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا اچھا ہوتا کہ مودی خود ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات کا متمنی رہا ہوں۔ قوی امید ہے دو طرفہ تعلقات جلد بحال ہوں گے۔