بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی اواجلاس، احتجاج کرنیولواں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو فتنہ کرنیوالوں سے ہوتاہے،احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ اس موقع پر ایک جماعت کاطرزعمل مناسب نہیں ، احتجاج کریں گے توان کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو فتنہ کرنیوالوں سے ہوتاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ایساکوئی مسئلہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے کوئی چیلنج ہے،میں خود جیل میںرہا،جیل میں روزانہ ڈاکٹرزآتے ہیں اورمعائنہ کرتے ہیں ۔انہو ں نے ایس سی اواجلاس کو اہم موقع قراردیتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر ایک جماعت کاطرزعمل مناسب نہیں ، پی ٹی آئی احتجاج کریں گی توان سے وہی سلوک ہوگا جوریاست فتنہ کرنیوالوں جیساسلوک کرتی ہے ،بلیک میلنگ کے ہتھیارکے آگے ریاست کو سرنگوں نہیں ہوناچاہئے ،آج یہ روایت قائم کردی توکل بیسیوں لوگوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ
ہم بلیک میلنگ میں آگئے توکل اورگروہ کسی اوراجلاس کے موقع پر آجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم سے متعلق معاملات زیرغورہیں،ہم نمبرپورے کرسکتے تھے لیکن اتفاق رائے چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی دورمیں پارلیمنٹ کو بلڈوزکرکے ایک دن میں22 ترامیم کرائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ مولاناکی تجاویزپر کھلے دل سے غورکررہے ہیں کچھ لو ،کچھ دو پرہی اتفاق رائے ہوتا ہے۔