ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی صاحبزادی اداکارہ سہانا خان کی جم میں ریکارڈ کی جانے والی انٹینس ورک آؤٹ ویڈیو مداحوں کے دل جیتنے مین کامیاب ہوگئی۔
اداکارہ سہانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے ایک ویڈیو ڈراپ کی جس میں وہ ایک جم میں بڑے پیمانے پر ورزش کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔
بار پُل اپس، ڈیڈ لفٹ سے لیکر پُش اپس تک سہانا کو ویڈیو میں کئی ورزشیں کرکے پسینہ بہاتے دیکھا جا سکتا ہے جوکہ ان کی فٹنس کو لیکر اوبسیشن کو ظاہر کرتا ہے۔
ویڈیو میں سہانا خان کو اپنے ٹرینر کے ہمراہ انٹینس ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں دیگر ایکسرسائز کے ساتھ ہیوی ویٹ ٹریننگ قابلِ دید ہے۔
ویڈیو کو کیپشن میں اداکارہ کی جانب سے صرف اپنے جم کو مینشن کیا گیا ہے تاہم ویڈیو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ کے فٹنس گول کی تعریف کرتے نظر آئے۔
اداکارہ سہانا خان کی ورک آؤٹ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے سہانا کی جیم روٹین کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘تم جم گرل بن گئی ہو، گو گرل‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘سہانا آپ کی پُل اپ ایکسرسائز حیرت انگیز ہے اب سمجھ آیا کہ آپ کی فٹنس کا راز کیا ہے صرف ایکٹرز کیلئے نہیں بلکہ جم جانا سب کے لیے بہت ضروری ہے، براہ کرم اس روٹین کو سب جاری رکھیں‘۔
سہانا خان فلم کنگ میں والد کیساتھ جلوہ گر
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو [ اداکارہ سہانا خان اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ جلد ہی فلم ‘کنگ‘ میں اسکرین اسپیس شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
رواں سال اگست میں ‘لوکارنو فلم فیسٹیول‘ کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکار شاہ رُخ خان نے اپنے کیریئر اور کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی اگلی فلم ‘کنگ’ کی تیاری اور فلمساز سجوئے گھوش کے ساتھ اپنے تعاون کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
فلم کنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بالی وڈ کے کنگ کا کہنا تھا کہ ‘کچھ خاص قسم کی فلمیں ہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں جس کے بارے میں میں 6-7 سال سے سوچ رہا تھا اور یوں ایک دن میں نے ان پراجیکٹس کا ذکر سوجوئے گھوش سے کیا جس کے بعد انہوں نے مجھے فلم ‘کنگ‘ آفر کی‘۔
ایس آر کے نےفلم ‘کنگ’ کے لیے وزن کم کرنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اپنی اگلی فلم ‘کنگ’ کیلئے میں بہت پُرجوش ہوں جس کے لیے مجھے تھوڑا وزن کم کرنا ہے اور ساتھ ہی اسٹریچنگ کی ایکسرسائز پر بھی توجہ مرکوز ہے‘۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ‘کنگ‘ میں ان کے ہمراہ سہانا خان اسکرین شیئر کریں گی تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔









