بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانیہ عامر کی کونسی چیز عماد عرفانی چرانے کی تاک میں؟

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے اپنی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر سے بے انتہا متاثر ہونے کا انکشاف کردیا۔

عماد عرفانی ان دنوں سپر ہٹ ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ میں ‘عدیل’ نامی کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں جسے پُرکشش شخصیت کا مالک دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک دھوکے باز مرد دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کے آغاز میں ‘عدیل’ کی منگیتر ‘شرجینا’ کا کردار ہانیہ عامر نبھاتی نظر آئیں لیکن عدیل اپنی امیر باس ‘رباب’ کی جانب سے شادی کی پیشکش ملنے پر شرجینا سے شادی سے کچھ دن قبل منگنی توڑ کر رباب سے شادی کر لیتا ہے۔

اگرچہ ڈرامے میں عدیل اس بات کا انکشاف کرتا نظر آیا کہ اسے شرجینا سے محبت نہیں لیکن حقیقی زندگی میں عدیل کا کردار نبھانے والے عماد عرفانی کی گفتگو انکے ہانیہ عامر پر فریفتہ ہونے کی گواہی دے رہی ہے۔

حال ہی میں عماد عرفانی نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں ہانیہ عامر کے کامیاب کریئر کے حوالے سے بات کی اور ان سے متاثر ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

عماد عرفانی نے کہا کہ ‘میں ہانیہ کو دیکھ کر بے انتہا حیران اور متاثر ہوتا ہوں کہ وہ کتنی کمال کی اداکارہ ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہانیہ عامر نے گزشتہ سات آٹھ سالوں میں اپنی محنت سے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ حیران کن ہے’۔

عماد عرفانی یہ بھی کہتے ہیں سنائی دیے کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ میں ہانیہ سے اس کی ماضی کی زندگی چرالوں تاکہ مجھے پتا چل سکے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا کیا کیا جو وہ اس قدر کامیاب ہو چکی ہیں’۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اسکی وجہ صرف انکی خوبصورتی نہیں بلکہ انکے ڈراموں میں انکے کردار، سوشل میڈیا پر انکا انٹرٹینمنٹ سے بھرا کانٹینٹ اور فینز کے ساتھ خوش اخلاقی ہے۔

ہانیہ عامر رواں سال صرف اپنے ڈراموں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا اپنے لندن کانسرٹ میں ہانیہ عامر کو ‘سپر اسٹار’ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے اسٹیج پر مدعو کرنا اور پھر ان کے لیے گیت ‘لَور’ بھی گایا۔