بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے بیلاروس کےہم منصب کی ملاقات، زرعی مشینری کی تیاری کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے بیلاروس کےہم منصب گولوو چینکو نے ملاقات کی   ۔ شہبازشریف نے ایس سی او اجلاس میں بیلاروس کی شرکت کا خیرمقدم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نےبیلاروس کو ایس سی اوکامکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی، “شنگھائی اسپرٹ”کوفروغ دینےمیں بیلاروس کےساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کااعادہ کیا اور کہا کہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نےدونوں ممالک میں خوشگوارتعلقات کومثبت رفتار فراہم کی  جسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ۔
گولوو چینکو نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں شاندار میزبانی وزیراعظم شہباز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بیلاروس شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد، اصولوں اور ترجیحات کو فروغ دینے کیلئے اور پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئر کی حیثیت سے پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
گولووچینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔