بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل پر پاکستان یا کراچی لکھیں تو زیادہ تر منفی باتیں سامنے آتی ہیں، فرانسیسی آرٹسٹ

کراچی:  ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا کے 40 ممالک کے فنکار حصہ لے رہے ہیں ایسے میں بین الاقوامی فنکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے فرانس سے آئے فنکار فرینک نے اپنے پپٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرینک لی لے کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے پہلے گوگل پر پاکستان کے حوالے سے پڑھا تو پاکستان آنے کے حوالے سے منفی چیزیں زیادہ نظر آئیں لیکن اگر گوگل پر موجود چیزوں کو پڑھو تو شاید دینا کے کسی بھی ملک نہ جاؤں ۔
فرانسیسی فنکار کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹائپ کرتے ہیں تو ایسا محسوس ہوگا کہ مت جائیں وہاں لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے یہاں کے لوگ بہت جوشیلے و مہمان نواز ہیں ۔