شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تاجکستان کے وزیراعظم قاہررسول زادہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سمٹ میں تاجکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور برادر، ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔
وزیراعظم نے جولائی میں دوشنبہ کے اپنے دورے کا بھی ذکر کیا اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت کی جانب پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
تاجک وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اپنے وفود کے پرتپاک استقبال اور شاندارمہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کوفروغ دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے تاجک ہم منصب کی ملاقات، تجارت کو فروغ دینے کے عزم کااظہار







