بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی ڈاکٹروں سے ملاقات کروا دی گئی

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ کرائے جانے کی بات ماننے کے بعد ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے طبی معائنہ کروانے کی شرط مانے کی بنیاد پر اپنا لاہور میں ہونے والا احتجاج مؤخر کیا تھا۔
حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیے لیے تیار ہوگئی تھی۔
ادھر  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوگیا ہے، ای این ٹی اسپیشلسٹ اورمیڈیکل اسپیشلسٹ نےبانی کاطبی معائنہ کیا ہے۔
بانی تحریک انصاف کے معائنہ کی اپڈیٹس کے بارے میں چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تندرست ہیں آج بھی ایک گھنٹہ ایکسرسائزکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس جلدموصول ہوجائیں گی۔