بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی بڑی کفایت شعاری مہم ،بجلی ،تیل اورپیسہ بچانےکے اقدامات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شہباز شریف حکومت نے کفایت شعاری مہم کاایک پلان تیارکیاہے جس میں ہفتے میں پانچ روز کام ایک دن گھر سے کام ،تجارتی مارکیٹس کی جلد بندش،بیوروکریٹس کےلیے پٹرول کی سہولت میں کٹوتی،تمام طرح کی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی جیسے اقدامات شامل ہیں،

کفایت شعار ی سےجڑے یہ اقدامات منظوری کےلیے کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ،ان کامقصد بجلی کی بچت ،تیل کااستعمال کم کرناپیسہ بچانےکےلیے حکومتی اخراجات کم کرناہیں ،قلیل مدتی اقدامات میں توانائی کی بچت کےلیے ہفتے میں پانچ دن کام ،ہفتے میں ایک دن کےلیے گھر سے کام کاآپشن (چاردن دفترمیں بیٹھ کر کرنااورایک دن گھرسے )متبادل سٹریٹ لائٹس (پبلک لائٹس )چلانا،تجارتی مارکیٹس کی جلدبندش ،سال میں دومرتبہ گاڑیوں کی لازمی ٹیوننگ،ٹریکٹروں کی مرمت اورمینٹی ننس تاکہ بہترکارکردگی حاصل ہوسکے ،

توانائی کی بچت کےلیے مجموعی رویوں کی تبدیلی وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں جن کےلیے آگہی مہم شروع کی جائے گی ،اس منصوبے کے تحت موجودہ حکومت اورڈویلپمنٹ بجٹ سے ہرطرح کی گاڑیوں کی خریداری ممنوع ہوگی لیکن صرف یوٹیلیٹی وہیکلز جیساکہ ایمبولینسز ،تعلیمی اداروں کےلیے بسوں ،سالڈ ویسٹ وغیرہ کےلیے گاڑیوںکی خریداری کی اجازت ہوگی ،ترقیاتی پروجیکٹس کے سواباقی تمام طرح کی بھرتیوں پرپابندی ہوگی ،اس کے علاوہ دیگر پابندیاں بھی عائد کرنےپرغورکیاجارہاہے جن میں (۱)دفاترمیں فرنیچر کی خریداری پربندش ماسوائے ترقیاتی پراجیکٹس (۲)مشینری اوردیگر سازوسامان بشمول ائیرکنڈیشن ،مائیکروویو،فریج ،فوٹوکاپی مشین وغیرہ کی خریداری پرپابندی ،اس کے علاوہ سرکاری عہدیداروں کے ایسے ممالک کے دوروں پرپابندی عائد کرنے پرغورکیاجارہاہے

جہاں حکومت پاکستان فنڈنگ کررہی ہے ،دورے کی صرف اسی صورت اجازت ہوگی جب یہ لازمی نوعیت کاہوگا،سرکاری سطح پرظہرانوں ،عشائیوں ،ہائی ٹی پربھی پابندی عائدہوگی ،سرکاری دفاتر میں اخبارات ،رسائل وجرائد کی خریداری پربھی پابندی ہوگی ،تمام سرکاری اداروں اورایجنسیوں میں پرنسپل اکائونٹنگ افسراس بات کاپابند ہوگاکہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ (ا)یوٹیلیٹی کااستعمال 10فیصد تک کم ہو(۲)سرکاری ملازمین کےلیے پٹرولیم کی سہولت 30فیصد تک کم کی جائے

(۳)سرکاری افسران کے سفر کوکم سے کم کرکے زوم اورویڈیو کون جیسے ٹیکنالوجیکل ذرائع سے استفادہ کیاجائے (۴)تشہیر اوراشتہارات پراخراجات میں کمی کی جارہی ہےاورصرف عوامی مفاد کی مہم کی تشہیرکی اجازت ہوگی (۵)خالی ،اضافی اورغیرپیداواری عہدے اسامیاں ختم کی جائیں (۶)خود مختار اداروں ،اتھارٹیز ،کارپوریشنز وغیرہ کی ضرورت کاتعین اورجائزہ لیاجائے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جاسکے