اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مسلسل تیسری بار وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کل بروز منگل 8 مارچ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس شاید نہ ہو سکے۔