بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی او کی کامیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا سفارتی سنگ میل، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد: وفاقی وزیرریاستی و سرحدی امور و کشمیر امور و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی۔
ایک بیان میں امیرمقام نے کہاکہ ایس سی او کی شاندار کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شر یف مبارکباد کے مستحق ہیں، ایس سی او کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز اور پاکستان کی دنیا میں بڑھتی ہوئی عزت کی گواہی ہے۔
امیر مقام نے کہاکہ جون 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ‘ایس سی او کا رکن بنا تھا، سات سال بعد وزیراعظم شہباز شریف ‘ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایس سی او کا متحرک اور اہم رکن ہے، ایس سی او سر براہی کا نفرنس کا جاری کیاگیا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
امیر مقام نے کہاکہ اجلاس میں پائیدار ترقی کے لیے تجاویز منظور کی گئیں ، ایس سی او کی کامیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا سفارتی سنگ میل ہے، پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔