بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ اجلاس: بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے  منظور کرلیا گیا۔
بل وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات نوے روز میں حل ہوں گے جبکہ اراکین سینیٹ کی جانب سے ایوان میں بل کی حمایت کی گئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے یہ بہت اچھا بل ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے تین ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں۔
بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ایوان کو مبارکباد پیش کی۔