سینئر سیاستدان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے ۔
میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین کردی گئی ۔
یاد رہے کہ میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے ہیں۔
اس سے قبل 7 اگست 1990ء سے 17نومبر 1990ء تک نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی رہے ہیں۔
سینئر سیاستدان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے







