اسلام آباد:مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا حکومتی مسودہ منظرعام پر آگیاجس میں آئینی عدالت کی بجائے آئینی ڈویژن تشکیل دینے کی تجویز دی گئی جب کہ اس کے علاوہ آرٹیکل 63 میں ترمیم کی تجویز ہے جس کے تحت دہری شہریت کا حامل الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پائے گا،آرٹیکل 179 میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس کی مدت زیادہ زیادہ 3 سال ہو گی ۔
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کا حکومتی مسودہ 12 صفحات اور 24 نکات پر مشتمل ہے ، جس میں آئینی عدالت اور نہ آئینی بینچ بلکہ آئینی ڈویژن کی تجویز دی گئی ہے،نیا آرٹیکل 191اے میں سپریم کورٹ میں’’آئینی ڈویژن‘‘کاقیام،ججزکی تعدادجوڈیشیل کمیشن مقرر کرے گا ججز کے لیے ممکنہ حدتک تمام صوبوں کو برابرکی نمائندگی دی جائےگی، سپریم کورٹ کاکوئی جج اوریجنل جوریسڈکشن، سوموٹو مقدمات، آئینی اپیلیں یا صدارتی ریفرنس کی سماعت کا مجاز نہیں ہو گا۔
حکومتی آئینی مجوزہ ترامیم کے مسودے کے متن میں مزید کہا گیاسوموٹو، اوریجنل جوریسڈکشن درخواستوں اورصدارتی ریفرنسزکی سماعت اورفیصلہ“آئینی ڈویژن” کا3رکنی بینچ کرےگا، آئینی اپیلوں کی سماعت اورفیصلہ آئینی ڈویژن کا3 رکنی بینچ کرےگا،ڈویژن کے3سینئرترین جج تشکیل دیں گے،سپریم کورٹ میں آئینی ڈویژن کےدائرہ اختیارمیں آنے والی “زیرالتوا”کیسزاورنظرثانی درخواستیں منتقل ہوجائیں گی۔
متن کے مطابق نیا آرٹیکل 9 اے متعارف،صحت مندانہ پائیدارماحول بنیادی حق قرار دیا، آرٹیکل 48 میں سے وزیر اور وزیر مملکت کےالفاظ حذف کئےجائیں،صرف کابینہ یا وزیر اعظم کی صدر کو بھجوائی گئی سمری کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، آرٹیکل 63 میں ترمیم، دہری شہریت کا حامل الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پائے گا، منتخب ہونے پر 90 روز میں غیر ملکی شہریت ترک کرنے کی پابندی ہو گی۔
حکومتی آئینی مجوزہ ترامیم کے مسودے کے متن میں مزید کہا گیاکہ آرٹیکل 63 اے میں ترمیم، منحرف تکن کا ووٹ شمار ہو گا، آرٹیکل 81 میں ترمیم، سپریم جوڈیشیل کونسل اور انتخابات کے لیے فنڈز لازمی اخراجات میں شامل ہو ں گے،آرٹیکل 111 میں ترمیم، صوبائی مشیروں کو بھی اسمبلی میں خطاب کا حق دیا جائے گا۔آرٹیکل 175 اے، جیوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان برقرار، 4 ارکان پارلیمنٹ شامل کئے جائیں گے۔
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے متن میں کہا گیا کہ کمیشن کے ایک تہائی ارکان چیئرپرسن کو تحریری طور پر اجلاس بلانے کی استدعا کر سکتے ہیں، چیئرپرسن پندرہ روز میں اجلاس بلانے کا پابند ہوگا، چیئرپرسن اجلاس نہ بلا سکے تو سیکرٹری کمیشن کو اگلے سات روز میں اجلاس بلانے کا اختیار ہو گا، آرٹیکل 179 میں ترمیم، چیف جسٹس کی مدت زیادہ زیادہ تین سال ہو گی،چیف جسٹس کی عمر 65 برس سے کم بھی ہو گی تو ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔
متن میں مزید کہا گیاکہ 184 (3) کے تحت سو موٹو یا ابتدائی سماعت کے مقدمات میں سپریم کورٹ صرف درخواست میں کی گئی استدعا کی حد تک ح جاری کر سکے گی، آرٹیکل 186 اے میں ترمیم، سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے زیر سماعت مقدمہ اپیل یا دیگر کارووائی کسی اور ہائیکورٹ کو منتقل کرنے کے علاوہ خود کو بھی منتقل کرنے کی بھی مجاز ہو گی۔
آرٹیکل 187کے تحت مکمل انصاف کیلئے کوئی بھی حکم جاری کرنے کا اختیار محدود کرنے کی تجویز، حکم صرف اپنے آئینی دائرہ اختیار کے اندر ہی جاری کیا جا سکے گا۔
متن میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ کو سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہو گا، آرٹیکل 209 میں ترمیم چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس ہو تو ان سے نیچے کا سینئر تین جج سپریم جیوڈیشل کونسل کا حصہ بنایا جا سکے گا، ججز کو ہٹانے کی وجوہات میں ناقص کارکردگی کو بھی شامل کر دیا گیا، اس کیلئے ججز کی کارکردگی پر جیوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔
متن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اپنا سیکرٹریٹ قائم کرنے اور ایک سیکرٹری کی سربراہی میں سٹاف کے تقرر کی تجویز ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ارکانِ الیکشن کمیشن اور ارکان الیکشن کمیشن مدت مکمل ہونے کے باوجود نئے کمشنر یا ارکان کی تقرری تک ذیادہ سے ذیادہ نوے روز تک کام کرتے رہیں گے۔
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے متن میں کہا گیاکہ کمشنر اور ارکان پارلیمان کے دونوںایوانوں کی قراداد کے ذریعے دوسری مدت کیلئے تقرر کئے جا سکیں گے،اگر کوئی آئینی عہدیدار کسی دوسرے آئینی عہدیدار سے حلف لینے سے انکار کرے توچیف جسٹس یا چیف جسٹس ہائیکورٹ حلف لینے کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے ہیں ۔
آئینی عدالت نہیں آئینی ڈویژن بنے گا،26 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا







