بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی کے لاپتہ سینیٹرز کہاں تھے؟کامران مرتضیٰ نے بتادیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے دوسینیٹرز واپس آگئے ہیں ، ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ وہ کسی دوسرے شہر میں تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا وہ میرے پاس بیٹھے رہے ۔ روزنامہ ممتاز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دوسرے کی افواہ سن رہے ہیں کہ وہ بھی شاید آگئے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک اور افواہ ہے کہ اس کے بیٹے کو بھی لے گئے مگر کچھ کہہ نہیں سکتا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ آئینی ترامیم کی دو شقوں پر اعتراض ہے ۔