کراچی(شوبز ڈیسک)دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا فیسٹیول گریمی ایوارڈ 2025 اس سال پاکستانی موسیقی کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال کی نومینیشنز میں پاکستانی گلوکاروں کی متعدد نامی نیشنز زیر غور ہیں۔
گریمی ایوارڈز کی کیٹیگریز کی بات کی جائے جو اس سال ایوارڈ کیلئے 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں پہلی ‘گلوبل میوزک پرفارمنس‘، دوسری ‘ایلبم آف دی ایئر‘، تیسری ‘ریکارڈ آف دی ایئر‘، چوتھی ‘سانگ آف دی ایئر‘، اور ‘بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ شامل ہیں۔
ایوارڈ کے 5 زمروں میں گزارشات کی تفصیلات
بات کی جائے سال کے سب سے بڑے میوزیکل ایوارڈ شو میں بھیجے جانے والے اندراجات کی تفصیلات کے مطابق اس سال بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری میں 456 اندراجات، ایلبم آف دی ایئر میں 707، ریکارڈ آف دی ایئر میں 780، اور رواں سال کے بہترین گانوں میں 978 کے اعداد کی نومینیشن موصول ہونے کے ساتھ گریمی ایوارڈ کی یہ کیٹیگری سال کے سب سے زیادہ اندراجات حاصل کرنے والی لسٹ میں شامل ہوگئی۔
سال 2025 کا گریمی ایوارڈ شو باضابطہ طور پر اس سلسلے کا 67 واں گریمی ایوارڈ ہے جوکہ آئندہ برس 2 فروری کو لاس اینجلس کے ‘کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا‘ میں منعقد ہوگا ۔
تاہم ایوارڈ انتظامیہ رواں سال 8 نومبر سے اپنی پانچوں کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد امیدوار اپنی نومینیشنز بھیج سکیں گے اور پھر ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
پاکستانی گلوکاروں کیلئے خوش قسمت سال
سال 2024 پاکستانی گلوکاروں کیلئے کامیاب میوزیکل ایئر کے طور پر ابھرا ہے جہاں پاکستانی میوزک اور فنکاروں نے اپنی زبردست بیٹس اور جاندار لیرکس کی بدولت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے فن کا ڈنکا بجوایا ہے۔
گریمی ایوارڈ کی فہرست میں پاکستان سے بھیجی جانی والی نومینیشنز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 بازی لے گیا جہاں دنیا بھر میں اپنی زبردست میوزک پروڈکشن اور کامیاب سیزن رننگ کے ساتھ کروڑوں مداحوں کی واہ واہی بٹورنے کے ساتھ زلفی گریمی ایوارڈ میں بھی کمال کر گئے۔
معروف کالا برینڈ کی میوزیکل پروڈکشن کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے علاوہ پاکستان سے گریمی ونر گلوکارہ عروج آفتاب اور علی سیٹھی کے دھماکے دار سولو سانگز اس سال گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی ایوارڈ کی گزارشات میں شامل ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا کے معروف میوزیکل ایونٹ میں ایک سے زائد نامزدگیاں پاکستانی فنکاروں کے بھرپور میوزیکل ویژن اور موسیقی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔
آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان سے گریمی ایوارڈ کیلئے نومینیشن کی جانب جانے والے وہ مشہور سانگز کون سے ہیں جنہوں نے دنیا کو موہ لیا ہے۔
1. کوک اسٹوڈیو 15، ‘آئی آئی’
پاکستان کے مشہور زمانہ میوزیکل سیزن کوک اسٹوڈیو اپنی شاندار میوزک میکنگ اسکلز کی بدولت ہر سال مداحوں کا دل جیت لیتا ہے۔
رواں سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا آغاز گلوکار نعمان علی راجپر، بابر منگی، اور ماروی اور صاحبان کے زبردست سندھی صوفی گانے ’آئی آئی‘ سے ہوا۔
کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوا مداحوں کی جانب سے گانے کا تھمس اپ دے دیا گیا۔
بلاک بسٹرسانگ ‘آئی آئی‘ کو مشہور سندھی گلوکار نعمان علی راجپر نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا اور قلم بند کیا ہے۔ نعمان کی بات کی جائے تو وہ ایک ورسٹائل گلوکار اور موسیقار ہیں جو اپنی روح پرور آواز اور روایتی و عصری انداز کو ملانے کی صلاحیت سے سامعین کو مسحور کرنے میں ہمیشہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔
لوک سندھی سانگ ‘آئی آئی‘ میں جہاں سندھ کی دلکش ثقافتی داستانوں میں سے ایک ماروی کی کہانی بیان کی جارہی ہے وہیں گانے کو جدت کا تڑکا لگاتے ہوئے پہلی مرتبہ کوک اسٹوڈیو کے گانے میں سندھی ریپ شامل کی گئی جس کی گلوکاری کے فرائض ریپر ‘بابر منگی‘ نے نبھائے۔
گانے کے سنگر نعمان راجپر کی طرح بابر منگی نے بھی ایک ماہرِ ساز گلوکار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے روایتی آلات پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے اپنی پرفارمنس میں پاکستانی لوک موسیقی میں جدیدیت کا بھرپور تڑکہ لگایا جس کے ساتھ گلاکارہ ماروی اور صاحباں کی طاقتور پرفارمنس نے گانے کی جذباتی گونج کو مزید چار چاند لگائے۔
یاد رہے کہ سیزن 15 کے پہلے ٹریک ‘آئی آئی‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی سندھ کی بھرپور ثقافتی گونج اور طاقتور پرفارمنس کے ساتھ سامعین کو محظوظ کیا اور یہ گانا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بے انتہا مقبول ہوا ۔
2. کوک اسٹوڈیو 15، ‘پیا پیا کالنگ’
گریمی ایوارڈ میں پاکستان کی دوسری پیشکش کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا ہی ایک اور چارٹر بسٹر ٹریک ‘پیا پیا کالنگ’ہے۔
‘پیا پیا کالنگ‘ کوک اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر زلفی کا ایک فیوژن شاہکار ہے جس میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل، نارویجن ہپ ہاپ گروپ کارپے، وائرل ڈانس سنسنیشن کوئیک اسٹائل، اور امندا ڈیلارا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
‘کہانی سنو‘ کے خالق و گلوکار کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کیلئے پیش کیے جانے والے اپنےگانے ‘پیا پیا کالنگ‘ میں جدید موسیقی میں گہرے ثقافتی عناصر کو شامل کرنے کی اپنی اُس بہترین صلاحیت کی وجہ سے تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے جو کہ مداح ان کے ہٹ سولو ٹریک ‘کہانی سنو‘ کے لیے محسوس کرتے ہیں۔
دوسری جانب گانے میں معروف ڈانس گروپ ‘کوئیک اسٹائل‘ نے بھی اپنی جاندار ڈانس پرفارمنس سے سماں باندھا۔ کوئیک اسٹائل ایک نارویجن ڈانس گروپ ہے جوکہ اپنی دلکش کوریوگرافی اور وائرل ڈانس پرفارمنس سے عالمی سطح پر دھوم مچارہا ہے۔
پیا پیا کالنگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گانا ایک نہیں کئی زبانیں خود میں سمیٹا ہوا ہے جس میں اردو، بلوچی، نارویجیئن، عربی اور گجراتی شامل ہیں۔
دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں اور تالوں کا یہ منفرد امتزاجی سانگ اس سال گریمی ایوارڈ کے لیے نومینیشن میں پیش کیا گیا ہے جس کے لیے مداح کافی پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا سانگ پیا پیا کالنگ مختلف کلچرز کو خود میں سمیٹتے ہوئے عالمی اتحاد کی روح کو مجسم کرتا ہے اور اس کے مختلف میوزیکل اسٹائلز بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کے ساتھ مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
3. عروج آفتاب کی ‘رات کی رانی’
گریمی جیتنے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب، جنہوں نے 2022 میں گریمی جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کے طور پر تاریخ رقم کی تھی انہوں نے رواں سال بھی اپنا ایک اور ایلبم گریمی ایوارڈز کیلئے نومینیٹ کردیا ہے۔
اپنے تنقیدی طور پر سراہے جانے والے ایلبم ‘رات کی رانی‘ کے ساتھ عروج آفتاب نے یہ ایلبم ایک نہیں بلکہ کئی کیٹیگریز کے لیے نومینیشن میں جمع کروایا ہے۔
جس میں سال کا بہترین ایلبم اور بہترین متبادل جاز ایلبم، ٹائٹل ٹریک ‘رات کی رانی’ ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اور بہترین میوزک ویڈیو کے اندراجات شامل ہیں۔
گریمی ایوارڈ کیلئے گذارشات کا اعلان کرتے ہوئے عروج نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے ایک پوسٹ اپلوڈ کی۔
پوسٹ میں عروج آفتاب نے اپنے ایلبم کے ساتھ گریمی ایوارڈز میں مشہور فنکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے ایک ‘عاجزانہ‘ تجربہ قرار دیا۔
پاکستانی موسیقاروں کے لیے ایک تاریخی سال
گریمی ایوارڈ کیلئے ان تمام حیران کن گذارشات کے ساتھ، 2025 گرامیز میں پاکستانی فنکاروں کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہو سکتا ہے۔
زلفی کی متحرک پروڈکشن، عروج آفتاب کی صنف سے ہٹ کر ایلبم، اور علی سیٹھی کے بین البراعظمی تعاون عالمی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا ثبوت ہیں۔
مداحوں کو بہت زیادہ توقع ہے کہ پاکستانی گلوکار اپنی شاندار موسیقی کی بدولت اس سال گریمی ایوارڈ ملک ضرور لے کر آئیں گے کیونکہ اس سال کی گریمی نامزدگی نہ صرف اس میں شامل فنکاروں کی ذاتی کامیابیوں کی نشان دہی کرتی ہے بلکہ پاکستان کے متحرک اور متنوع موسیقی کے منظر نامے کا جشن بھی مناتی ہے۔









