بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایچ کیو کیس؛ جج کو اڈیالہ آنے سے روک دیا گیا، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) 9 مئی کے حوالے سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سے روک دیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو خط لکھ کر کہا گیا کہ آج جیل میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

خط کی روشنی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل نہیں گئے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی جس کے نتیجے میں بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالان نقول کی فراہمی کا معاملہ بھی ٹل گیا۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کرکے تیزی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting