آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی پلان میں تبدیلی، آئینی ترمیم پہلے قومی اسمبلی میں لائے جانے کاامکان، اسی لئے سینیٹ اجلاس کے وقت میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ اجلاس اب رات 8 بجے ہوگا۔
قبل ازیں سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، جس کے مطابق اجلاس شام سات بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا وقت بھی اس سے قبل تین بار تبدیل ہوچکا ہے۔ اجلاس کےلئے پہلے صبح گیارہ بجے پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے، پھر ساڑھے چھ بجے کا وقت دیا گیا جو اب 8 بجے کردیا گیا، وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پہلے صبح نو بجے تھا پھر ساڑھے بارہ بجے اور بعد میں ڈیڑھ بجے کر دیا گیا لیکن تاحال شروع نہیں ہو سکا، اجلاس آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ظہرانہ تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے نہیں دیا گیا، بلکہ اس کا مقصد آئینی ترمیم پر جاری اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کا احاطہ کرنا تھا۔ اس حوالے سے بے بنیاد افواہ اڑائی جا رہی ہے کہ شاید حکومتی نمبرز پورے نہیں ہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ اجلاسوں میں تاخیر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کررہے ہیں، ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم پر اتفاق ہوجائے تو بہتر ہے۔ مولانا فضل الرحمان اورپی ٹی آئی نے کوئی لچک دیکھائی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
اس سوال پرکہ اتفاق نہیں ہوتا تو پھر کیا کریں گے؟ وزیردفاع نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر ہیں۔ بنیادی کوشش ہے زیادہ تر لوگ اس ترمیم کو مانیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں، مسودہ طور پر تیار ہوا ہے، میجر مقصد اس ترمیم کا پارلیمنٹ کی سپرمیسی ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین سال میں ایسے فیصلے آئے جوپارلیمنٹ کی بالادستی پر سوال کرتے ہیں، عدلیہ اپنے رول کے اندر رہ کر کام کرے۔
ان کاکہناتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ترامیم نہیں ہوتی ہیں، آج اتفاق رائے نہ ہوسکا تو پھر ہمارے پاس نمبرز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کا اتفاق ہے کہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، کہا جا رہا ہے لوگ اغوا ہوئے ہیں، بتایا جائے کون اغوا ہوا ہے کون خاتون اغوا ہوئی، لاہور جو واقعہ ہوا وہ ایک ڈھکوسلہ تھا کہانی بنائی گئی، انہوں نے جھوٹ بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے مسودے کو منظور کرلیا تھا جس کے بعد فوراً وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔







