بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کوکھانے میں کیاکیاملتاہے؟جیل انتظامیہ نے وضاحت جاری کردی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر وضاحت جاری کردی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق بی کلاس کی تمام سہولتیں میسر  ، ا نکی خوراک، صحت، مطالعہ سمیت ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ان کے احاطے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
جیل انتظامیہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا تیار کرنے کیلئے ایک قیدی کُک دیا گیا ، انکو ناشتہ میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، بسکٹ اورکھجوریں بھی دی جاتی ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سافٹ ڈرنک، سلاد، گرین ٹی اور مٹن بھی دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو شام کےکھانے میں دلیہ، ناریل پانی اور انگور وغیرہ دیئے جاتےہیں۔
جیل انتظامیہ کاکہناہے کہ جیل کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں، انکو کسی قسم کی بیماری نہیں، وہ مکمل صحت مند ہیں، دو روز پہلے پمز کے ماہر ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، پمز کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے صحت مند ہونے کی رپورٹ دی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے روزانہ اخبار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں اور ان سے متعلق پھیلائی گئی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ ہائی سپرٹ میں ہیں، انکے سیل میں 5 دن بجلی نہیں تھی، ایکسرسائز نہیں کرسکے، انہیں 2 ہفتے سے اخبار تک نہیں دیا گیا۔  ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور وہ آئینی ترمیم پر ہونے والی پیشرفت سے قطعی لاعلم تھے۔