بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماں سکھ، والد عیسائی، بھائی مسلمان ، بیوی ہندو، بالی ووڈ کا انوکھا اداکار

بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جو یا تو ملحد ہیں یا تمام ہی مذاہب کو ماننے والے ہیں، یعنی آپ ہندوؤں کو درباروں پر ماتھا ٹیکتے دیکھیں گے اور مسلمان اداکار پوجا پاٹ میں شامل نظر آئینگے  لیکن بالی ووڈ کا ایک اداکار ایس بھی ہے، جو کچھ زیادہ ہی سیکولر ہے۔  اس اداکار کی ماں سکھ،والد عیسائی، بھائی مسلمان اور بیوی ہندو ہے۔   یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ وکرانت میسی ہیں، جان کا متنوع مذہبی پس منظر ہے
وکرانت کے مطابق ان کی ماں سکھ ہیں، باپ عیسائی ہیں، بھائی مسلمان ، بیوی ہندو ہے۔
”ان فلٹرڈ بائی سمدیش“ کے تازہ ایپی سوڈ میں وکرانت نے بتایا  بڑے ہوتے ہوئے انہوں نے مذہب اور روحانیت پر  بہت بحث سنی ہے۔
اپنے بھائی  بارے   وکرانت نے کہا کہ ان کا نام معین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ا کے بھائی نے اسلام قبول کیا اس لیے ان کا نام معین رکھا گیا۔
وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ انکے خاندان نے معین کے مذہب کی تبدیلی کو قبول کر لیا ۔
وکرانت نے کہا کہ انکے والدین نے انہیں سکھایا کہ اگر آپ مطمئن ہیں تو آپ جس مذہب میں چاہیں رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا  انکے بھائی نے 17 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کر لیا تھا۔
وکرانت نےبتایا انکے والد عیسائی ہیں اور ہفتے میں دو بار چرچ جاتے ہیں۔
وکرانت میسی نے حال ہی میں شیتل ٹھاکر سے شادی کی اور اب وہ باپ بن چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا وہ ہندو رسم و رواج کو فالو کرتے ہیں اور اپنی بیوی کی خواہشات کا بھی احترام کرتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے۔
وکرانت نے کہا ایک ہی مذہب ہونا ضروری نہیں، ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ دیوالی اور دیگر ہندو تہوار مناتے ہیں اور وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔
وکرانت نے کہا دیوالی منانے کی کوئی مذہبی ضرورت نہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لکشمی دیوی کی پوجا کرکے دولت حاصل کرنے میں یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ بچپن سے ہی لکشمی دیوی کی پوجا کرتے رہے ہیں۔
وکرانت نے بتایا وہ ہفتے میں دو بار اپنے والد کے ساتھ چرچ جاتے ہیں اور اپنی ماں اور بیوی کے ساتھ پوجا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکا گھر سبھی مذاہب کیلئے ایک خوبصورت جگہ ہے