بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائکہ اروڑا نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہن لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ملائکہ روڑا کے پاکستانی کلاتھنگ برینڈ ‘احمد سلطان’ کے دلکش لباس پہننے سے جنگل میں منگل ہوگیا۔

ملائکہ روڑا کا شمار بالی وڈ کی ان حسیناؤں میں ہوتا ہے جو اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے منفرد رقص کی وجہ سے مشہور ہیں۔

بات شاہ رخ خان کے ساتھ چلتی ٹرین پر کیے گئے رقص ‘چھیا چھیا’ کی ہو یا پھر سلمان خان کی فلم دبنگ میں ‘منّی بدنام’ کی، ملائکہ اروڑا کے ڈانس اسٹیپس کے آگے باقی سب پانی بھرتے بھی نہیں دکھتے۔

حال ہی میں ملائکہ اروڑا اپنے والد کی خودکشی کے سبب مکمل طور پر ٹوٹی ہوئی نظر آئیں لیکن اب ملائکہ اروڑا نے چند ایونٹس میں شرکت کرنی شروع کر دی ہے۔

ملائکہ اروڑا کا سوشل میڈیا پر ایک خاص فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک ایسا سیاہ لباس پہنی ہوئی ہیں جس پر کاسنی پھول بنے ہوئے ہیں اور وہ اس لباس میں خود کسی پھول سے کم معلوم نہیں ہو رہی ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے یہ فوٹو شوٹ ‘گلوبل اسپا میگزین’ کے لیے کروایا لیکن اس فوٹو شوٹ میں انہوں نے لباس ایک پاکستانی ڈیزائنر کا پہنا۔

ملائکہ اروڑا کا یہ دلکش لباس پاکستانی کلاتھنگ برینڈ ‘احمد سلطان’ کا تیار کردہ ہے جو ان کی پُرکشش شخصیت پر بے انتہا خوبصورت لگ رہا ہے۔

میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی متعدد ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں وہ ایک جنگل میں اپنے دلکش و ماڈرن لُک سے حسن کے جلوے بکیھرتی نظر آرہی ہیں۔

ملائکہ اروڑا کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں کہ ملائکہ اروڑا اپنی عمر سے کئی گناہ چھوٹی نظر آتی ہیں۔

مداح یہ اندازہ لگاتے نظر آرہے ہیں کہ ملائکہ اروڑا ‘گلوبل اسپا میگزین’ کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ ممکنہ طور پر انکے والد کے انتقال سے پہلے کا ہوگا۔