لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم کے نئے ڈرامے ‘سانول یار پیار’ میں اداکار فیروز خان اور احمد علی اکبر کے ساتھ کاسٹنگ پر متضاد تبصرے ہونے لگے۔
درِفشاں سلیم نے ڈرامہ ‘خئی’ اور ‘عشق مرشد’ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں گھر کر لیا اور اب ان کے فینز ان کے نئے پروجیکٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق در فشاں جلد ہی اپنے مداحوں کو خوش کرنے والی ہیں کیونکہ وہ ہاشم ندیم کے نئے پروجیکٹ ‘سانول یار پیا’ میں جلوہ گر ہوں گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ‘سانول یار پیا’ کا اسکرٹ پہلے فیروز خان، اقراء عزیز اور عمران اشرف کو آفر کیا گیا تھا لیکن پھر فیروز خان پر انکی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے گھریلو تشدد کا الزام لگادیا جس کے بعد اقراء عزیز اس پروجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئں اور ڈرامہ بننے سے رہ گیا۔یاد رہے کہ اس ڈرامے کو سائن کرنے سے قبل اقراء عزیز اور فیروز خان ڈراما ‘خدا اور محبت’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے تھے۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے انتہا پسند کیا گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں کو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جارہا تھا پر ایسا ہو نہ سکا۔
اب اس ڈرامے کے لیے نئی کاسٹنگ کی جا چکی ہے جو فیروز خان، در فشاں سلیم اور احمد علی اکبر پر مشتمل ہے۔
اقرا عزیز اور عمران اشرف کی جگہ درِ فشاں اور احمد علی اکبر نے لی ہے جبکہ فیروز خان اپنے سائن کردہ کردار کو ہی نبھائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اسٹوری ہوگی جس کو وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بنایا جائے گا۔
اگرچہ درِ فشاں سلیم کے زیادہ تر مداح اس ڈرامے کو لے کر پرجوش ہیں لیکن متعدد سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کی کاسٹنگ سے ناخوش ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘در فشاں دکھنے میں بہت عمر کی لگتی ہیں کاسٹنگ بالکل غلط کی گئی ہے’۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے درِ فشاں سلیم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی فیروز خان کے ساتھ کام نہ کریں ان کی شہرت اچھی نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ آپ صرف اچھے اداکاروں کے ساتھ کام کریں’۔
ایک اور پُرستار نے لکھا کہ ‘درِ فشاں اپ ایک بہترین اداکارہ ہیں لہذا ڈرامے کی سکرپٹ کے علاوہ کاسٹ میں کون کون شامل ہے یہ بھی لازمی دیکھا کیجیے’۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘میں درِ فشاں کو احمد علی اکبر کے ساتھ تو دیکھنا چاہتی ہوں لیکن فیروز خان کے ساتھ ہرگز نہیں’۔









